مری کے پُرفضامقام پرمنفرد مقابلہ حسن

مری(شاہداقبال)جرمن شیفرڈ ڈاگز کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام مری میں سولہواں سالانہ منفردمقابلہء حسن منعقدکیاگیا،آفتاب کرنسی کے چیئرمین چوہدری آفتاب اشرف گوندل کے ڈاگز نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ریکارڈقائم کردیا ،جونیئر فی میل مقابلہ میں  چال، آنکھیں، رنگت،قد اوروفاداری پرکھنے کےبعد آفتاب کرنسی ایکسچینج کی فی میل ڈاگ رُمی نے 50366نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،جبکہ مائنر پپی میل میں الیگزینڈر دی کاسا نے 30208 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا، ڈاگ شومیں جج کے فرائض احمدوِرک نے سرانجام دیئے، ڈاگ شومیں پنجاب بھرسے جرمن شیفرڈڈاگزنے حصہ لیا، میل فی میل اورعمرکی بنیادپرججوں نے فیصلہ سنایا، جرمن شیفرڈزپالنے کے شوقین افرادسمیت ڈاگ شوسب کے لئے ہی تفریح کاباعث بنا، منفرد مقابلہ حسن میں نسل اور وفاداری پرکھنے کے بعدرزلٹ کااعلان کیاگیا، ڈاگ شومختلف شہرو ں میں جاری رہے گا۔

آفتاب کرنسی کھاریاں نے ریکارڈ قائم کر لیا

جرمن شیفرڈ ڈاگز کلب آف پاکستان کے زیر اہتمام مری میں سترھواں ڈاگ شو ، آفتاب کرنسی کھاریاں نے ریکارڈ قائم کر لیا http://www.newsalert.com.pk/?p=110903

Posted by News Alert on Sonntag, 19. November 2017