اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضلع گجرات میں صفائی مہم کا آغاز

گجرات (فرحان مرزا) خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت ضلع کی117دیہی یونین کونسلوں میں صفائی کا آغاز کر دیا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہرالملک، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری محمد علی تنویرنے یونین کونسل فتح پور میں خادم پنجاب صاف دیہات منصوبے کے تحت صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا ، ایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، نوابزادہ حید ر مہدی،چیئرمین یونین کونسل فتح پور کاشف محمودبھی اس موقع پر موجود تھے، ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ ضلع بھر کی 117یونین کونسلوں کو فی یونین کونسل ایک ایک لاکھ روپے دئیے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے یونین کونسلون کی ماہانہ گرانٹ 1لاکھ8ہزار روپے سے بڑھا کر تین لاکھ روپے کر دی ہے، جبکہ چیئرمین یونین کونسل تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد باقی فنڈز کو صفائی کے لئے خرچ کرنے کے مجاز ہوں گے،خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے لئےچیئرمین یونین کونسل کرایہ پر مشینری حاصل کر سکیں گے، اسسٹنٹ کمشنرز نے دیہی علاقوں سے اٹھائے جانیوالا کوڑا پھینکنے کیلئے ڈمپنگ پوائنٹس کی نشاندہی کر لی ہے، مشیر وزیر اعلی پنجاب نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار شہری علاقوں کیطرح دیہی علاقوں کی صفائی کا منصوبہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وژن کا عکاس ہے، جنوری میں اس پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا جس میں یونین کونسلوں کو صفائی کیلئے مشینری اور وسائل حکومت پنجاب فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلوں کیلئے ماہانہ گرانٹ میں اضافہ، چےئرمین یونین کونسلز کو مزید بااختیار بنانے سے دیہی علاقوں کے مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکے گا چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد علی تنویر نے خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کو وزیر اعلیٰ پنجاب کیطر ف سے بلدیاتی نمائندوں پر اعتماد کا اظہار قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے انکے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیںگے۔