اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دیکھتاہوں کیسے استعفیٰ نہیں دیتا

اسلام آباد(نیوزالرٹ)معروف مذہبی شخصیت پیرحمیدالدین سیالوی نے 10 دسمبرکوفیصل آباد دھوبی گھاٹ میں جلسہ کرنے کااعلان کر دیا،جس میں صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ کے استعفے کامطالبہ کیاجائے گا، پیر حمید الدین سیالوی نے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کودی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ میں جلسے کا اعلان کر دیا جس میںصوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی نظام الدین نے جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی اوکودرخواست دے دی،یاد رہے کہ اتوار کوپیر حمید الدین سیالوی کے بھتیجے اور رکن پنجاب اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے خواجہ حمید الدین سیالوی سے رابطہ کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ رانا ثنا ء پہلی فرضت میں خود آپ کے پاسحاضر ہو کر تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہیں جس کے بعد حمید اللہ سیالوی نے رانا ثنا اللہ کے استعفے کے لیے دیا گیا الٹی میٹم فی الحال واپس لے لیا۔یاد رہے کہ صوبائی وزیر زعیم قادری نے پیر آف سیال شریف سے ملاقات میں یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ رانا ثنا اللہ کو لے کر ان کے پاس حاضر ہوں گے ۔ جبکہ لاہور میں دھرنے پر بیٹھی ہوئی مذہبی جماعت نے بھی رانا ثنا اللہ کے استعفے کا معاملہ پیر آف سیال شریف پر چھوڑدیا تھا۔