اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

میجرشبیرشریف(شہید) نشان حیدرکایومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

لاہور(نیوزالرٹ)میجرشبیرشریف(شہید) نشان حیدرکا 46 یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے،پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے بڑے بھائی میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کا46واں یوم شہادت آ ج بدھ کو منایا جائے گا اس سلسلے میںملک کے مختلف شہروں میںدعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا ان کے مزار پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادرچڑھائی جائے گی میجر شبیر شریف شہید 28اپریل1943ء کو ضلع گجرات کے علاقہ کنجاہ میں پیدا ہوئے انہوں نے لاہور کے سینٹ انتھونی سکول اور گورنمنٹ کالج جیسے اداروں میں تعلیم حاصل کی ،انہوں نے 19اپریل 1964ء میں فوج میں شمولیت اختیار کی،3دسمبر 1971ء کو وہ بطور کمپنی کمانڈر فرنٹیر فورس رجمنٹ ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر تعینات تھے اس دوران انہوں نے دشمن فوجیوں اور ٹینکوں کو بھاری نقصان پہنچایا اور6دسمبر 1971ء کو ملک و قوم کیلیے اپنی جان قربان کر دی شہادت کے وقت ان کی عمر28برس تھی ان کی ہمت اور بہادری کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں سب سے بڑے ملٹری اعزاز نشان حیدر سے نوازا۔ میجر شبیر شریف شہید‘ میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے بھانجے تھے۔