اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

طاہرالقادری سڑکوں پرنکلے توساتھ دیں گے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں اوراگرسانحہ ماڈل ٹاؤن پرانصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توساتھ دیں گے۔
اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ماڈل ٹاون رپورٹ دیکھنی چاہیے، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ فوری استعفے دیں، شہباز شریف کا جھو ٹ پکڑا گیا اوررانا ثناء اللہ نے گولیاں چلانے کا حکم جاری کروایا، مقدمہ شہباز شریف اورعابد شیر علی پر چلنا چاہیے، طاہر القادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں، طاہر القادری اگر سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کیلئے سڑکوں پر نکلے توساتھ دیں گے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف الیکشن کے لئے پرامن احتجاج کیا پھربھی ہم پہ الزامات لگائے گئے، ملٹری ڈکٹیٹرکی گود میں پلنے والے میرے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں۔ عمران خان نے نوازشریف سے ہاتھ ملانے کے سوال پرجواب دیا کہ میں مجرموں اور قوم کے دشمنوں سے ہاتھ نہیں ملاتا۔عمران خان نے ٹرمپ کے بیت المقدس کے حوالے سے اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، ٹرمپ جیسے لوگ مسلمانوں کو انسان ہی نہیں سمجھتے ہیں اور اس متعلق ہمارے کٹھ پتلی وزیراعظم کو طیب اردگان جیسا موقف اختیار کرنا چاہیے۔اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہیں ضمانت قبل از گرفتاری میں 11 دسمبر تک توسیع مل گئی جب کہ مقدمہ سیشن عدالت کو بھجوانے کی استدعا پرپولیس کو نوٹس جاری کردیا گیا۔