اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,416FansLike
10,001FollowersFollow
569,100FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اجازت مل گئی۔۔۔کڑیاں اب بایئک اور ٹرک بھی چلا ئیں گی

سعودی محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خواتین ٹریفک کے مطلوبہ قواعد و ضوابط کو پورا کرکے گاڑی کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل اور ٹرک بھی چلاسکیں گی۔ سعودی حکومت نے رواں سال ستمبر میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب نئے فرمان کے تحت جون 2018 سے خواتین لائسنس حاصل کرکے موٹرسائیکل اور ٹرک بھی چلا سکتی ہیں۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پولیس سعودی مرد و خواتین کے لیے ڈرائیونگ کے یکساں ضابطے کو حتمی تشکیل دے رہی ہے جب کہ مرد وزن کی گاڑیوں پر مختلف نمبر پلیٹس نہیں ہوں گی بلکہ ایک جیسی نمبر پلیٹ کا اجراء کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے ستمبر2017میں انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے کا فرمان جاری کیا تھا جو کہ جون 2018 سے نافذ العمل ہوگا۔ اس فرمان کے بعد خواتین ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہیں۔