اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملیر میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، 2افراد جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملیر میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2شہری جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ۔ فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعدلاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی عمریں 40سے پچاس سال کے درمیان ہیں