اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ن لیگی حکومت کاعوام کیلئے” بڑاتحفہ”

اسلام آباد(نیوزالرٹ)مشیرقومی خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کی سمری میں ردوبدل کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا،پٹرول کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 96 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،مشیر قومی خزانہ مفتاح اسماعیل کا پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے حوالے سے کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی اس کی قیمتیں تبدیل کی جا رہی ہیں تاہم بھارت،بنگلہ دیش اورترکی کے مقابلے میں پاکستان میں پٹرول کی قیمت ابھی بھی کم ہےانہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 4روپے 60پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہےجسکے بعد اس کی نئی قیمت 81.53 روپے فی لیٹر ہوگئی ہےجبکہ ڈیزل کی قیمت 3روپے 96پیسے بڑھائی گئی ہےہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے 69 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جسکے بعداسکی نئی قیمت89.91 روپےفی لیٹرہوگی،لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی بڑھادی گئی،نئی قیمت58.37 روپےفی لیٹر ہوگی،مٹی کے تیل کی قیمت6روپے79پیسےاضافے سے64.30روپےفی لیٹر ہوگئی،قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگاواضح رہے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری چند روز قبل بھجوائی تھی جس میں پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13 روپے 58 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5 روپے 83 پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 49 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔