اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مغوی کیسے بچا۔اغواء کاروں کےگاڑی سمیت پرخچےاُڑگئے

لالہ موسیٰ(فرحان بیگ)جی ٹی روڈ پرٹریفک کاانوکھاحادثہ، مغوی کے چھلانگ لگاتے چلتی گاڑی کھڑے ٹرالے سے ٹکراگئی مبینہ اغواء کارجاں بحق ساتھی شدیدزخمی جبکہ گاڑی تباہ ہوگئی، تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق کھاریاں کے گاؤں اُتم کے رہائشی اخلاق بٹ نے پڑوسی فیاض زرگرکواپنے سسرال میں زیوربنوانے کابہانہ بناکرکارمیں بٹھایااورگن پوائنٹ پراغواء کرلیا، لالہ موسیٰ سے کھاریاں کی جاتےہوئے علی چک کے قریب پٹرول پمپ کے سامنے مغوی فیاض نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے چلتی کارسے چھلانگ لگادی جسے شدیدچوٹیں آئیں، ڈرائیورسے بوکھلاہٹ میں گاڑی سڑک کنارے کھڑے ٹرالے سے ٹکراکرتباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں وحیدولدالیاس سکنہ جاتریہ موقع پرہی ہلاک ہوگیاجبکہ اخلاق شدیدزخمی ہوا،متوفی وحیددوبچوں کاباپ اوررکشہ ڈرائیوربتایاجاتاہے، تھانہ لالہ موسیٰ صدر پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرنعش اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی،ایس ایچ اوچودھری لیاقت حسین کامیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہناتھاکہ وقوعہ کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔