اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستانی نوجوان پراستنبول میں ایجنٹ کاتشدد

گجرات(شاہداقبال)سانحہ تربت کے بعدبھی انسانی اسمگلروں کی اندرون اوربیرون ممالک میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری ہیں،گجرات سمیت منڈی بہاؤالدین اضلاع سے یورپ بھجوانے والے آزادی کیساتھ اپنی مصروفیات میں مگن ہیں، منڈی بہاؤالدین کےرہائشی نوجوان پر استنبول میں ایجنٹ اوراسکے کارندوں نے انسانیت سوزتشددشروع کردیا،گجرات کے گاؤں مچھیانہ کارہائشی عثمان نامی ایجنٹ  اور اسکے ساتھی نوجوان کوبرہنہ کرکے وحشیانہ تشددکانشانہ بناتے اور گھروالوں کوویڈیوبھیج کررقم کامطالبہ کررہے ہیں،متاثرہ نوجوان کے دوست شاہزیب نے انکشاف کیاہے کہ ایجنٹ عثمان بہت ظالم ہے،حکومت ِ پاکستان اورمتعلقہ ادارے اسکے دوست کوایجنٹ کے چنگل سے بازیاب کرائیں۔