اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات :2 افراد کے مقدمہ قتل میں غلط طورپر ملوث اوورسیز پاکستانی تفتیش کے بعد بے گناہ قرار!

گجرات(فرحان مرزا سے) اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے مقدمہ قتل میں غلط طورپر ملوث کئے گئے سمندرپارمقیم پاکستانی کو تفتیش کے بعد بے گناہ قرار دیدیا گیاہے۔ کمشنراوپی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ لنکاشائر ،برطانیہ میں مقیم محمد اختر نے کمیشن کو شکایت درج کرائی کہ بعض افراد نے ان کا نام 2012 میں گجرات میں ہونے والے 2 افراد کے قتل کی ایف آئی آر میں غلط طور پر درج کروادیا ہے جبکہ اس وقت وہ برطانیہ میں تھے۔افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ کیس ایڈیشنل ڈی جی اوپی سی ،ڈی آئی جی آغا محمد یوسف کے سپرد کیاگیا جنہوں نے گجرات پولیس کی معاونت سے کیس کی تفتیش کی ۔تحقیقات کے دوران محمد اختر پر لگائے گئے الزامات درست ثابت نہیں ہوسکے جس کے بعد گجرات پولیس نے اوورسیز پاکستانی کو بے گناہ قرار دے کر اپنی رپورٹ عدالت بجھوادی ہے۔ افضال بھٹی نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت اوپی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔