جہلم:سعیلہ میں یاسر نامی اوباش نے معصوم پھول روند ڈالا۔میڈیکل رپورٹ میں تصدیق پر ملزم گرفتار

جہلم (نجف شہزاد سے) جہلم تھانہ صدر کی حدود میں آٹھ سالہ بچے سے زیادتی۔۔۔تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی گاؤں سعیلہ میں زیر تعمیر گھر میں کام کرنیوالے مزدور نے مالک مکان ساجد حسین کے 8سالہ بھتیجے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مالکان کے پہنچنے پر ملزم کو نازیبا حرکت کرتے پایا گیا تو ملزم یاسر وہاں سے بھاگ نکلا ۔ جہلم پولیس تھانہ صدر نے ساجد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق کے بعد پولیس نے بیگ پور کا یاسر نامی ملزم گرفتار کرلیا۔