اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جہاز پر ’نیل مرغ‘ ساتھ لے جاکر دنیا میں ہنگامہ برپا کرنے والی خاتون نے اس حرکت کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر کوئی بھی چکراجائے

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کرسمس کے موقع پر امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیاٹل سے سالٹ لیک سٹی جانے والی ایک خاتون ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز میں اپنے ساتھ ’’نیل مرغ‘‘ لے کر سوار ہو گئی تھی اور اس کے ساتھ ہی سفر کیا۔ خاتون نے نیل مرغ کو اپنے ساتھ ہوائی سفر کروا کے دنیا میں ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ اب اس خاتون نے اپنی اس حرکت کی ایسی وجہ بتادی ہے کہ سننے والے حیران رہ گئے ہیں۔ جوڈی سمیلے نامی خاتون کرسمس پرسالٹ لیک سٹی میں اپنے بھائی کے گھر جا رہی تھی، لوگوں نے سمجھا کہ شاید وہ کرسمس پر پکا کر کھانے کے لیے نیل مرغ کو ساتھ لیجا رہی ہے، مگر یہ خیال اس وقت غلط ثابت ہو گیا جب کچھ دنوں بعد جوڈی پھر اسی نیل مرغ کے ساتھ جہاز میں سوار ہوئی اور واپس سیٹل پہنچ گئی۔برطانوی اخبار ’’دی مرر‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اپنی اس حرکت کی وجہ بیان کرتے ہوئے جوڈی کا کہنا تھا کہ ’’میں نیل مرغ کو اس لیے ساتھ رکھتی ہوں کیونکہ اس سے مجھے سکون ملتا ہے اور یہ مجھے یاددہانی کرواتا رہتا ہے کہ ہمارے پاس ہنسنے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ نیل مرغ کی دیکھ بھال کرنے سے مجھے سبق ملتا ہے کہ ہمارے حالات خواہ کیسے بھی ہوں ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق جوڈی کو نیل مرغ کے ہمراہ سفر کرنے کی اجازت 1968ء کے ایئرکیریئر ایکسیس ایکٹ کے تحت دی گئی۔ واضح رہے کہ جوڈی کے شوہر کا کچھ سال قبل انتقال ہو گیا تھا، تب سے اس نے اس نیل مرغ کو گود لے رکھا ہے۔ جب جوڈی نے اسے گود لیا تھا یہ ننھا منا سا چوزہ تھا جو اب مکمل پرندہ بن چکا ہے۔1

2

3

4

5