اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

دورہ انگلینڈ: پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم لندن روانہ,جیتنے کیلئے جا رہے ہیں:کپتان ثنا میر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم ہفتے کیرات لندن کیلئے روانہ ہوئی۔ ٹیم انگلینڈ میں تین ون ڈےز اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ون ڈے ٹیم کی قیادت ثنا میر جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ثنا میر نے کہا کہ یہ دورہ مشکل ضرور ہے لیکن ہم جیتنے کیلئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متوازان ٹیم منتخب کی گئی ہے اور یقین ہے کہ ہم وہاں کامیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی چند دن بعد انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہو رہی ہے۔