اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات میں 3قتلوں کی لرزہ خیزواردات

کھاریاں(تنویرنقوی)گجرات میں امام مسجدنے اپنی بیوی اورسالے کوقتل کرکے خودکشی کرلی،تھانہ صدرکھاریاں کے گاؤں شیخاطاہرمیں امام مسجد ابوبکرنے اپنی بیوی ثریااوراسکے بھائی سلیم کوموت کے گھاٹ اتارکراپنی بھی زندگی کاخاتمہ کرلیا،مقتولہ کی بہن کلثوم کی مدعیت میں درج کرائی گئی ایف آئی آرکے مطابق قاری ابوبکرسکنہ کلری تحصیل لالیاںسے اسکی بہن ثریاکی شادی 7سال قبل ہوئی، چندروزقبل قاری ابوبکرکابھائی حذیفہ کسی خاتون کواغواء کرکے لے آیاتھا جس پرثریابی بی نے اعتراض کیاتوحذیفہ اس خاتون کولیکرچلاگیاتاہم ثریا اور ابوبکر میں اکثر جھگڑا رہنے لگاگزشتہ روزحقیقی بھائی محمدسلیم ولدمحمدابراہیم موضع شیخاطاہردونوں میں صلح کروانے آیاتوتلخ کلامی ہوگئی ، رات کوقاری ابوبکرنے مبینہ طورپرسلیم کوگولیاں ماردیں بچانے کیلئے آئی اپنی بیوی ثریاپربھی گولیاں برساکرقتل کردیااوربعدازاں اپنی بھی زندگی ختم کرلی، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں اورمقدمہ درج کرکے تفتیش کاآغازکردیا۔