اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میڈیکل سٹورمالکان آج ہڑتال پرہوئےمجبور

گجرات(محموداخترمحمود)صدرکیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن ضلع گجرات خواجہ شفاقت حفیظ گڈو، تحصیل صدرچودھری امتیازکے مطابق ڈرگ ایکٹ 2017ءکیخلاف 5مارچ کوپنجاب کیمسٹ اینڈڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی ہدایت پرضلع گجرات میں میڈیکل سٹورمکمل طورپرہڑتال کرینگے، ان کاکہناتھاکہ حکومت پنجاب ڈرگ ترمیمی بل کوبدلنےمیں سنجیدہ نہیں ہے اورپنجاب کیمسٹ کونسل کیساتھ معاہدے سے انحراف کیاگیاہے، اس لئے اب فارماسیکٹربشمول تمام ڈسٹری بیوٹرز، چین فارمیسی، میڈیکل سٹورز5مارچ کوہڑتال میں شامل ہونگے، اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری ذوالفقارعلی خان، نائب صدرراناامان اللہ، راناندیم راجپوت اورملک عبداللہ بھی موجودتھے۔