اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

واٹس ایپ پر بھیجا گیا میسج ایک گھنٹے بعد بھی ڈیلیٹ کرنا ممکن۔ دیکھیئے اس لنک میں۔

واٹس ایپ نے صارفین کی مشکل آسان کرتے ہوئے ’میسج ڈیلیٹ‘ کا فیچر متعارف کرایا تھا جس میں کوئی بھی صارف غلطی سے کیا گیا پرائیویٹ یا گروپ میسج 7 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرسکتا تھا تاہم مستقبل قریب میں صارفین اپنا بھیجا گیا پیغام 7 منٹ کے بجائے اب 68 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ویب بی ٹا انفو کے مطابق یہ نیا فیچر صارفین واٹس ایپ کے اینڈرائڈ بی ٹا ورژن 2.18.69 پر استعمال کرسکتے ہیں جب کہ (آئی او ایس) پر یہ فیچر بعد میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔اس فیچر کو صارف استعمال کرکے گروپ یا پرائیویٹ چیٹ باکس میں بھیجا گیا میسج 68 منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرسکتا ہے۔ جیسے ہی میسج ڈیلیٹ کیا جائے گا تو مذکورہ پیغام موصول کرنے والے شخص کے ان باکس سے ڈیلیٹ ہوجائے گا۔