اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری

صوبہ خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبائی حکومت نے 15 خواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنسز جاری کرد یئے۔خواجہ سراؤں کو لائسنسز پشاور میں منعقدہ تقریب میں جاری کیے گئے، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ٹریفک یاسر خان آفریدی نے خواجہ سراؤں میں لائسنس تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کے دوران یاسر خان آفریدی نے شرکاء4 کو بتایا کہ 300 خواجہ سراؤں نے ڈرائیونگ لائسنسز کی درخواست دی تھی، جن میں سے پہلے مرحلے میں15 خواجہ سراؤں کو لائسنس کا اجراء4 کیا گیا، جبکہ دیگر مرحلہ وار لائسنسز جاری کر دیئے جائیں گے۔خیبر پختونخوا میں پہلی بارخواجہ سراؤں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری ہونے کے بعد ایسوسی ایشن کی صدر فرزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس عمل سے خواجہ سراؤں کو ٹیکسی چلا کر باعزت روزگار کمانے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ان کی برادری کے بیشتر اراکین رقص کرکے پیسے کمانے کے بجائے دیگر شعبوں میں محنت کرکے روزگار کمانا چاہتے ہیں۔