اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رائے ونڈبُری خبرآگئی

لاہور(نیوزالرٹ)رائےونڈ کے قریب دھماکے سے 4 افراد شہید جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، رائے ونڈ میں پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک ہونے والے دھماکے میں 4 افراد شہید جبکہ اے ایس پی اور پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے،دھماکےکی شدت اتنی شدید تھی کہ اس سےقریب کھڑی متعددگاڑیوں میں آگ لگ گئی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کرنے کا عمل شروع کیا، دھماکے میں زخمی ہونےوالےبعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ادھر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو سیل کر کے آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ دھماکا تبلیغی اجتماع کےقریب چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس میں پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، ابتدائی طورپر موٹر سائیکل کے استعمال بارے اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اور جناح منتقل کیا جا رہا ہے جن میں 9 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،لاہور پولیس کے ایس پی عمر فاروق کا کہنا تھا کہ دھماکا خود کش تھا یا پلانٹڈ؟ ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، دھماکے کے بعد لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر فوری طور پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے،وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے رائےونڈ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔