اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آسٹریلین کالج کویت میں خوبصورت پاکستانی ثقافت سے مزین کلچرل ویک منایا گیا۔تفصیلات اس خبر میں۔

کویت(محمد عرفان شفیق )آسٹریلین کالج کویت کے زیر اہتمام کلچرل ویک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آسٹریلین کالج کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ کلچرل ویک ماہ رواں کی 13، 14 اور 15تاریخ کو منعقد کیا گیا۔اس کلچرل ویک میں کویت کے علاوہ چین، پاکستان، فلسطین، مصر اور لبنان کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پیش کردہ سٹالوں کو بڑی خوبصورتی اور ملی جوش و جذبے سے سجایا گیا تھا، جسے لوک ورثے اور علاقائی پرفارمنس اور علاقائی کھانوں نے چار چاند لگا دیے۔ تمام سٹالوں کو شرکت کرنے پر انعامات سےنوازا گیا۔ پاکستانی سٹال پر موجود دیدہ زیب چوڑیاں، مہندی، کھسے، سندھی ٹوپی اور علاقائی لباس دوسرے تمام سٹالوں کی نسبت جازب نظر اور حسین تھے جو کہ پاکستانی رنگ کو نمایاں مقام دے رہےتھے۔