اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فواد خان اور دپیکا دبئی میں ایک ساتھ پرفارم کریں گے

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور بھارتی فلم انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ دپیکا پڈوکون دوسال بعد پھر اکٹھے کام کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی ڈمپل گرل دپیکا اور پاکستان کے خوبرو اداکار فواد خان دبئی میں ہونے والے سٹیج شو میں ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔ دونوں اداکاروں کی جوڑی تقریباً دوسال بعد پھر ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے گی۔ واضح رہے کے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ستارے فواد خان اور بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا نے 2 سال پہلے ممبئی میں ایک تقریب میں اکٹھے شرکت کی تھی اور مداحوں کے دل جیت لیے تھے۔دبئی میں ہونے والی تقریب میں فواد اور دپیکا کے علاوہ اداکارہ ودیا بالن، جیکی شروف اورعرفان خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکار جلوے بکھیریں گے۔