اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیر اہتمام تقریب

کویت(محمدعرفان شفیق)انصاف ویلفیئرسوسائٹی کویت نےیوم پاکستان جوش و خروش سے منایا،مشرف میں منعقدہ ایم این اے شہریار خان آفریدی نے خصوصی شرکت کی جبکہ  مختلف کاروباری، سیاسی، سماجی شخصیات کے سمیتپاکستانی کمیونٹی، خواتین اور بچوں بھی موجودتھے، ایم این اےشہریار آفریدی کاکہناتھاکہ ایک قوم بننے کے لئے قومیت، صوبائیت و لسانیت جیسے اختلافات کو ختم کرنا پڑےگا ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد نیا پاکستان بنے گا اور پھر پاکستانیوں کو روزگار کے لئے بیرون ممالک نہیں جانا پڑے گا،ہم اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں،فخر الزمان خان ، محمد فیصل اور یاسر قاضی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تبدیلی کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کی جائے ، گلوگار محمد ابراہیم، نبیل اور ذاکر انور حسین نے قومی گیت پیش کیے تو ہر ہاتھ میں پاکستان کا پرچم لہرا رہا تھا اور ہر زبان پاکستان زندہ باد پکار رہی تھی ،خالد سجاد احمد، خضر حیات خضر نے منظوم شکل میں مادر وطن کو خراج تحسین پیش کیا، کویت کے یوم آزادی کے موقع پر کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ جیتنےوالی ٹیم اور رنراپ ٹیم میں شہریار خان آفریدی نےانعامات تقسیم کئے،انصاف وویمن ونگ کی طرف سے ہال میں موجود خواتین اور بچوں کے لیے کثیر تعداد میں تحائف کا انتظام کیا گیا تھا ،خوبصورت تقریب کا اختتام اس عہد سے کیا گیا کہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے اس وطن کے لیے قربانیاں دیں ہم بھی اپنی جان لٹا دیں گے مگر انشاءاللہ، وطن کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیں گے۔