اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,613FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

باراتیوں سے بھری گاڑی کوحادثہ

بھلوال(راناغلام علی)باراتیوں سے بھری گاڑی منی ٹرک سے ٹکرانےکے باعث ایک باراتی جاں بحق 7خواتین سمیت12افراد زخمی ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ بھیرہ کے رہائشی شیخ اشتیاق کی فیملی بھلوال میں  بارات لے کر آئی، نکاح کے بعد باراتی بھیرہ جارہےتھے کہ انڈسٹریل ایریا چک نمبر14شمالی کے قریب گاڑی سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرا گئی،گاڑی میں سوار میانی کا رہائشی ریاض جاں بحق ہو گیاجبکہ مصطفیٰ ، عمر ، احمد رضا، غلام مجتبی ، محمد علی ، عارفہ بی بی ، کلثوم بی بی ، ناہید اختر، نذیراں بی بی ، پروین اختر، مظہراں بی بی اور امیراں بی بی زخمی ہوگئیں ،زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ، تشویشناک حالت کے پیش نظر چار زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا شفٹ کیا گیا،پولیس تھانہ صدربھلوال نےموقع پرپہنچ کرقانونی کارروائی کاآغازکردیا۔