اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کرکٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں دھماکہ,8شہید

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کےصوبہ ننگرہارکےدارالحکومت جلال آباد میں کرکٹ میچ کے دوران سٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے، افغان حکام کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے بعد ملک میں ہونے والا یہ پہلا بم دھماکہ ہے، صوبائی گورنرکےدفترکاکہناہےکہ یہ دھماکہ جمعہ کی رات 11 بجےکےقریب ”رمضان کپ“ کے میچ کے دوران تماشائیوں میں ہوا، کسی بھی تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے اس دھماکے سے لاتعلقی کا اظہارکیاہے،جلال آباد شہر پاکستانی سرحدکےقریب ہے جہاں طالبان موجود ہیں جبکہ داعش بھی یہاں کافی مضبوط ہے، ستمبر 2017ءمیں داعش نے کابل میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچ کے دوران دھماکہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تھے،افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جلال آباد میں ہونے والے اس دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”دہشت گردوں نے ماہ مقدس میں بھی ہمارے لوگوں کو مارنا بند نہیں کیا، تماشائیوں سے بھرے سٹیڈیم میں دہشت گردانہ کارروائی سے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں اور یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔