اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جہلم۔تہرےقتل کی لرزہ خیزواردات

جہلم(نجف شہزاد)جہلم کےعلاقےبلال ٹاؤن کیانی محلہ میں تہرےقتل کی لرزہ خیزواردات میں 3افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا،مسلح ملزمان نےسجادہ نشین میراں حیدربادشاہ ٹاہلیانوالہ کےبیٹےسمیت 3افرادکوڈیرےکےقریب بےدردی سے چھلنی کیا، توقیر شاہ کے بیٹےکی کار پرمسلح افرادکی فائرنگ سے زکریاشاہ، محسن اوراظہرموقع پرہی جاں بحق ہوگئے، پولیس تھانہ صدرجہلم نےموقع پرپہنچ کرنعشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کرکےتوقیرشاہ کی مدعیت میں عنصرگجرڈھینڈہ ، نعمان نومی کیانی اورثاقب راجپوت نامزداور3نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،وجہ عناداراضی تنازعہ اورمقدمہ بازی بتائی گئی ہے، تاہم اٹھارہگھنٹے گزرنے کے باوجودبھی سول ہسپتال جہلم میں  مقتولین کاپوسٹمارٹم نہ ہوسکاجس پرلواحقین سراپااحتجاج ہیں۔