امریکہ کاپاکستان کواہم فیصلے کرنےکاپیغام

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون چیف کی ترجمان ڈاناڈبلیووائٹ کاکہناہے کہ پاکستان ایک ہی وقت میں دہشت گردی سے متاثرہ ملک اور اس کا اسپانسر ہے جو علاقائی سیکورٹی کے لیے بہت کچھ کرسکتا ہے،ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاناڈبلیووائٹ نےیہ بات میڈیا بریفنگ کے دوران افغانستان کی جانب سے پاکستان پر ملک میں حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہی،انہوں نے کہا کہ علاقائی سیکیورٹی سے متعلق پاکستان یقیناًمزید بہت کچھ کر سکتا ہےانکا کہنا تھا کہ افغانستان میں سیکیورٹی کے حوالےسے پاکستان یقیناًبہت کچھ کرسکتا ہے، ہم دونوں ممالک کی جانب دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان ہماری مدد کریں گے، کیونکہ دونوں دہشت گردی سے متاثرہ ممالک ہیں اور دونوں نے دہشت گردی کو فروغ بھی دیا ہے،ترجمان نے کہا کہ اس لیے ہم پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ خطے کی سیکیورٹی کے لیے مزید مواقع پیدا کرے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ریاستی عناصر کے ممبئی حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے سے متعلق بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فیصلے کرنے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ خطے کی حفاظت میں ہمارا پارٹنر ہوگاواضح رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات حال ہی میں اس وقت مزید کشیدہ ہوگئے جب امریکا نے پاکستانی سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کیں جس کے جواب میں پاکستان نے بھی امریکی سفارتکاروں پر یہ پابندی عائدکردی،پینٹاگون ترجمان کاامریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی کے باعث غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کے مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 62 فلسطینیوں کی ہلاکت کے حوالے سے کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع اور اپنی سرحد کے تحفظ کا حق حاصل ہے جبکہ امریکا صورتحال کی نگرانی کر رہا ہےان کا کہنا تھا کہ ہم تمام صورتحال اور دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں پر گہری نظر رکھنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔