اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کویت۔پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کی فاٹاانضمام پرمبارکباد

کویت(محمدعرفان شفیق)کویت سٹی کےمقامی ریسٹورنٹ ہال میں پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کویت کااجلاس ہوا،فاٹا کا خیبر پختون خوا میں انضمام کا بل قومی اسمبلی و سینٹ میں منظور ہونے پر حکومت پاکستان اور تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیاگیااور فاٹا کے لوگوں کو مبارکباد پیش کی گئی، اجلاس میں پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کویت کے فاٹا سے تعلق رکھنے والے نورمست خان آفریدی، جمعہ خان آفریدی، عظمت خان آفرید، امیر خان، شوکت خان ، سید اخلاق شاہ، مجاہد پرویز، جاوید اختر اور انجینیئر اشرف ضیاءشامل تھے،پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کویت کے صدرچوہدری فیاض انجم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا قبائلی علاقے کا خیبر پختونخوا میں شامل ہوناایک روشن پاکستان کی نشانی ہے، فاٹا کی عوام کئی سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم تھی، اس بل کے پاس ہونے سے وہ بھی قومی دھارے میں شامل ہو سکیں گے،قومی وصوبائی اسمبلی کےانتخاب میں لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے مقامی و ضلعی حکومتوں کا وجود ہو گا تعلیم و تجارت میں ترقی ہو گی اور لوگوں کو بہترین ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے ضرب عضب اور ردالفساد میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیاں ہیں اور فاٹا کی عوام بھی دوسرے صوبوں کی عوام کی طرح پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گی۔