اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,439FansLike
9,988FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یونان۔پاکستان عوامی تحریک کا29واں یومِ تاسیس منایاگیا

ایتھنر/یونان(انصراقبال بسراء)پاکستان عوامی تحریک کے29 ویں یوم تاسیس کےموقع پرPAT یونان کے زیر اہتمام عظیم الشان افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، منہاج اسلامک سنٹر ریندی یونان میں کیا گیا، ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر یونان علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نےتلاوت، صدر منہاج نعت کونسل یونان سجاد حسین قادری نے بارگاہِ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاورکئے، نقابت کے فرائض انصر اقبال بسراء نے ادا کئے، یونان بھر سے مذہبی و سماجی اور سیاسی جماعتوں کے افراد اور سربراہوں نے خصوصی شرکت کی ،صدر مہریہ نصریہ ٹرسٹ یونان امتیاز عالم جعفر،صدر اسلامک فورم یونان متوسط علی شاہد، صدر پاک کشمیر ویلفئر سوسائٹی راجہ زبیر جرال،سابق صدر MQI یونان ملک جاوید اقبال اعوان،صدرMQI برھامی کیپٹن محمد اشرف، ڈپٹی سیکرٹری جنرل PAT یونان محمد فیاض گوندل صدر PAT یوتھ ونگ عابد علی جٹ ،نائب صدرPAT یونان حاجی محمد الیاس ،سیکرٹری اجتماعات PAT یونان محمد اقبال، عدیل دانش(PAT یوتھ ونگ)، محمد تیمور یونس(PAT یوتھ ونگ)، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں اور صحافیوں ظفر اقبال ساہی(دنیا نیوز )،میاں صفدر جاوید(پاک ٹی وی ) اعجاز اور کارکنانان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،تقریب کی سرپرستی قائم مقام صدر MQI یونان مرازمحمد امجد جان ، صدارت صدر PAT یونان ڈاکٹر عبدالرزاق، قیادت محمد شاہد بٹ ناظم MQI یونان اور نائب ناظم MQI یونان ملک طارق شریف اعوان اور نگرانی ارسلان خرم چیمہ جنرل سیکرٹری PAT یونان نے کی ،اپنے خطاب میں  علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ڈائیریکٹر منہاج اسلامک سنٹر یونان نے تمام کارکنانان کو پاکستان عوامی تحریک کے یوم تاسیس کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان عوامی تحریک پاکستان میں ایک غیرروایتی انقلابی طرز کی واحد سیاسی تحریک ہے جو پچھلے 29 سال سے قائد انقلاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب کی منزل کے حصول کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے شرکاءکے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر دیا گیا اور 29 یوم تاسیس کی مناسبت سے 29 پاونڈ کا کیک کاٹا گیا اور پروگرام کے اختتام پر قائد انقلاب کی صحت و تندرستی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی گئی صدر پاکستان عوامی تحریک یونان نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔