بس 3موٹرسائیکلوں کوروندتے ہوئے دکانوں میں جاگُھسی

سرگودھا(آصف جوئیہ)تیزرفتارمسافر بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے 3موٹرسائیکلوں کوروندتے ہوئے دکانوں میں جا گھسی جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعددشدیدزخمی ہوگئے، حادثہ لاہور روڈ پر پیش آیاجہاں سرگودھا سے لاہور جانیوالی مسافر بس نمبر جے اے 5295لکسیاں ٹول پلازہ کے قریب بے قابو ہو کر سڑک کنارے دکانوں پر چڑھ گئی جس کے باعث بس کے نیچے کچلنے سے شان نامی ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو سیال موڑ ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ لکسیاں کے مطابق ابھی بھی تین موٹر سائیکل سوار بس کے نچے دبے ہوئے جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔