اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,909FansLike
9,984FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان کی 9 وکٹوں سے ’تاریخی فتح‘

لندن(عارف چودھری)پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ 9 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح اپنے نام کر لی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے تمام شعبوں میں عمدہ اور بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے چھکے چھڑا دئیے اور تاریخ رقم کی،لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈنے235 رنز6 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کھیل کا آغاز کیا تو جوس بٹلر 66 رنز اور ڈومینک بیس 55 رنز کے انفرادی سکور کیساتھ میدان میں اترے تاہم پاکستان کے محمد عباس اور محمد عامر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے مجموعی سکور میں صرف 7 رنز کے اضافے پر ہی چاروں کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھادی اوریوں پاکستان کوجیت کیلئے 64 رنز کا آسان ہدف مل گیا،دیگر بلے بازوں میں سٹون مین نے 9 ،جو روٹ نے 68 ،ڈیوڈ ملان نے 12 ،جونی بیرسٹو نے 0 ،بین سٹوکس نے 9 ،جوس بٹلر نے 67 ،ڈومینک بیس نے 57 مارک ووڈ نے 4 جبکہ سٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے،پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور محمد عباس نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4،4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔