اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,973FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بیگم کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ,قوم سے دعاؤں کی اپیل

لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن کے ہارلے سٹریٹ ہسپتال میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ڈاکٹرز وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کل کریں گے۔ منگل کے روز احتساب عدالت میں طلبی کے پیشِ نظر نواز شریف اور مریم نواز نے واپسی کے ٹکٹ بھی کنفرم کرا لئے ہیں۔ چار روز گزر گئے، بیگم کلثوم نواز کی حالت نہ سنبھلی، سابق وزیرِاعظم کی اہلیہ بدستور وینٹی لیٹر پر ہیں۔ ہارلے سٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز کل معائنے کے بعد وینٹی لیٹر ہٹانے یا نہ ہٹانے کا فیصلہ کریں گے۔ اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں مریم نواز نے عوام سے ایک بار پھر دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ لیگی رہنما کہتی ہیں کہ بہت آوازیں دیں، امی جواب نہیں دیتیں، دل کرتا ہے وہ آنکھیں کھولیں اور باتیں کریں۔ نواز شریف نے بھی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اللہ کی رحمت سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔

ابو اور میں نے بہت آوازیں دیں ان کو مگر وہ جواب نہیں دیتیں۔ بہت دل کرتا ہے کہ وہ آنکھیں کھولیں، ہم سے بات کریں۔ اللّہ دعا سنتا ہے۔ دعا کیجیے

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی وطن واپسی بیگم کلثوم نواز کی صحت سے مشروط ہے۔ نواز شریف، حسین اور مریم نواز نے ڈاکٹرز سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی اور باہم مشورے کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کلثوم نواز کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا مشورہ دیا ہے۔ادھر شریف فیملی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا بیگم کلثوم نواز سے پچاس سال کا ساتھ ہے، انھیں اس حالت میں چھوڑ کر جانا اقدار کے خلاف ہو گا۔ حسین نواز نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ سختa علیل ہیں، نواز شریف اور مریم نواز ابھی پاکستان نہیں جا رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اب نواز شریف اور مریم نواز 19 جون کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے اور وکیل کے ذریعے حاضری سے استثنی کی درخواست دیں گے۔ کلثوم نواز کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ اور ڈاکٹرز کا خط درخواست کے ہمراہ جمع کروایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بیگم کلثوم نواز کو میڈیکل ٹریٹمنٹ دے رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ان کی طبیعت میں بہتری کو مانیٹر کر رہے ہیں، تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے، کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔ لائف سپورٹ مشین ہٹانے کا فیصلہ کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری کو مدِنظر رکھ کر کیا جائیگا۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے بیگم کلثوم نواز کیلئے پھولوں کا گلدستہ بھجوایا گیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو نجی دورے پر لندن میں ہیں، وہ سوموار کی شام پاکستان واپس آئیں گے۔