اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

آئینی تقاضوں کے مطابق شفاف الیکشن کروانا حکومت کی ترجیح ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ

منڈی بہاؤالدین(شاہد راٹھور) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ آئینی تقاضوں کے مطابق شفاف الیکشن کروانا حکومت کی ترجیح ہے۔ صوبے میں ہسپتالوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے، جہاں فنڈز کی کمی ہو گی اسے جلد پورا کر کے جاری ترقیاتی پروجیکٹس مکمل کروائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلیٰ نے اپنے آبائی علاقے میں کیا جہاں وہ عید کے دوسرے روز اچانک ہسپتال پہنچ کر سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے دوروں کی روایت قائم رکھی، نگران وزیر اعلیٰ ہسپتال کی تعمیر نو اور عملے کو جانفشانی سے کام کرتے ہوئے دیکھ کر حیران رہ گئے، ہسپتال انتظامیہ اور سیکرٹری صحت کی تعریف کی، مریضوں سے پوچھ گچھ کے بعد نگران وزیر اعلی ٰ کا کہنا تھا کہ مریض اور ان کے لواحقین ہسپتال میں ملنے والی سہولیات سے مطمئن ہیں، مزید کہنا تھا کہ میں کچھ سال پہلے اس ہسپتال آیا تھا مگر اب اس ہسپتال کو دیکھ کر حیران رہ گیا ہوں جو سہولیات صرف لاہور کے ہسپتالوں میں ممکن تھی آج یہاں وہ تمام سہولیات موجود ہی، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں عوام کی فلاح کے لئے کام کرنے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے، ہسپتال دورہ کے دوران سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ جب ہسپتالوں کےاچانک دورےشروع کئےتو اکثران کانتیجہ متعلقہ عملےکی معطلی میں نکلتا، پھرہم نےمحکمےکودوحصوں میں تقسیم کرکےاس کی اصلاح وترقی کےلئےدن رات ایک کردئیےجسکےبےمثال نتائج سامنےآئے، اس کےبعد بھی ہسپتالوں کےدورے ہوئے، مگراب کسی کومعطل نہیں کرناپڑتا، نگران وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری صحت اور عملے کی محنت کو سراہا، گزشتہ روز عید کی نماز کے بعد نگران وزیر اعلیٰ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کا دورہ کیا جہاں بچوں کے ساتھ عید گزاری، ڈاکٹر حسن عسکری نے بچوں میں عید کے تحائف تقسیم کیے، بچیوں کے ہوسٹل کا دورہ کیا، بے سہارا بچیوں کے لئے ہوسٹل میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا، نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عید کے روز مجھے یہاں آکر بے حد خوشی ہوئی، یہ بے سہارا بچیوں کی ویلفیئر کا شاندار منصوبہ ہے، ایسے اداروں میں بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، بے سہارا بچیوں کی کردارسازی ایک قومی فریضہ ہے اور ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔