اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نادرا ووٹرز کی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے نادرا پر زور دیا ہے کہ ووٹرز کا ڈیٹا لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو خط لکھ کر ووٹرز کی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چیرمین نادرا عثمان مبین پر الزام سامنے آیا ہے کہ انہوں نے ن لیگ کو الیکشن جیتنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ووٹرز کا ڈیٹا فراہم کردیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا عثمان مبین کو خط لکھ کر ووٹرز کا ڈیٹا لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ نادرا حکام نے ووٹرز کی معلومات غیر متعلقہ افراد کو فراہم کرکے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی، ووٹرز کا ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ووٹرز کا ڈیٹا غیر مجاز افراد کے ہاتھوں تک پہنچنے پر خدشات ہیں، معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کر سکتا، نادرا معلومات ظاہر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔