اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کنجاہ میں2افرادکا قتل، گجرات کا شاہین چوک بند

گجرات(نیوز الرٹ)کنجاہ میں2افرادکے قتل پرورثاء نے گجرات کے شاہین چوک کوبندکرکے دھرنادیدیا۔ٹریفک جام ہونے سے جی ٹی روڈ پرگاڑیوں کی میلوں لمبی لائنیں لگ گئیں ،جس کے باعث مسافروں کوشدیدپریشانی کاسامناکرناپڑا۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی قائم مقام ڈی پی اوگجرات امجدقریشی اورڈی ایس پیصدرسرکل جاویدحسن پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے3دن قبل مسلح افرادنے کنجاہ میں فائرنگ کرکے مہرعبداللطیف کوقتل اورشاہدوڑائچ کوشدیدزخمی کردیاتھاجوآج ہسپتال میں دم توڑگیا۔مظاہرین نےملزمان کوگرفتارنہ کرنے پرکنجاہ پولیس کیخلاف نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین کیساتھ پولیس مذاکرات کرنے میں مصروف ہے۔ذرائع سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ مشتبہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہے تاہم ملزمان ایک کلاشنکوف پھینک کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے شبہ ظاہرکیا جارہاہے کہ یہ کلاشنکوف دوہرے قتل کیس میں استعمال ہوئی ہے۔