اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,918FansLike
9,980FollowersFollow
562,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکستان میں پانی کی صورتحال صرف ایتھوپیا سے بہتر

قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں پانی کی صورتحال انتہائی خطر ناک ہے کیونکہ پاکستان میں پانی کی صورتحال صرف ایتھوپیاسے بہتر ہے۔قومی کمیشن کے مطابق اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی حالیہ رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ پانی کی صورتحال خطرناک ہونے کے باوجود اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پانی کی دستیابی میں سالانہ 14.2فیصداضافہ نہیں ہو رہا جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ ملک2025میں پانی کی ضروریات پوری نہیں کرسکے گا۔ممبر کمیشن چوہدری محمد شفیق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے دنیا کے دیگر ممالک امریکہ ،کینیڈا، بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ میں پانی کی مینجمنٹ کے نظاموں کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ مرتب کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے ملکی ضرورت کیلئے پانی کی سٹوریج کی صلاحیت120روز سے کم ہوکر صرف30روزتک پہنچ چکی ہے۔کمیشن نے رپورٹ میںکہا ہے کہ یہ بات قابل تشویش ہے کہ 1990کے مقابلے میں پانی کی دستیابی806کیوبک میٹرفی کس کمی ہوئی ہے۔