اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,937FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات چیمبر کے انتخابات شاہین فاؤنڈر گروپ نے کلین سویپ کر لیا

گجرات(محمود اختر محمود) گجرات چیمبر کے انتخابات شاہین فاؤنڈر گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔
جبکہ فرینڈز گروپ کا بائیکاٹ کے باعث مقابلہ یکطرفہ تصور کیا جا رہا تھا۔ گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2018-19 میں آزاد امیدوار بھی نظر نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے انتخابات میں شاہین گروپ نے کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس میں ایک بار پھر میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن کے فرائض ملک مظہر اقبال اعوان نے سرانجام دیئے۔ معاونت زاہد امتیاز بابا اور خواجہ شفاقت حفیظ گڈو نے کی۔ کارپوریٹ کلاس کے 214 ووٹوں میں سے 145 ووٹ کاسٹ ہوئے۔جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں 2010 ووٹوں میں سے 862 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ شاہین فاؤنڈر گروپ کو 136 پینل ووٹ ملے جبکہ شاہین فاؤنڈرگروپ کے کامیاب ہونے والے کارپوریٹ امیدوار ثوبان ظہیر بٹ140 ووٹ، عمر فاروق140 ووٹ ، ندیم احمدسندھو 139 ، محمدسلیم طاہر 139 ،محمد عدنان شفیق 139 ، بشارت محمود 139 ، خرم الطاف بھٹی 138 ، میر صلاح الدین 138 ووٹ جبکہ ہارنے والے آزاد امیدوار ثاقب علی رضا کو 2 ووٹ ملے۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں شاہین فاؤنڈر گروپ کے کامیاب ہونے والے امیدواروں میں حامد شہزادنے 810 ووٹ،ملک ناصر بشیر 802 ، غیاث الدین پال 108، قیصر لطیف 800 ، محمد یوسف 798 ، محمد حنیف شاہد گجر 796 ، مرزا عثمان اشرف 795 ووٹ حاصل کئے جبکہ آزاد امیدوار مرزا نعیم بیگ 29 ووٹ ، ملک عدنان نے 25 ووٹ حاصل کئے۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے کل 862 ووٹ کاسٹ ہوئے اور 859 ووٹ بیلٹ بکس سے نکلے، 3 ووٹ بیلٹ بکس سے کم نکلے۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں 21 ووٹ کینسل ہوئے اور 2 بیلٹ پیپر خالی نکلے۔ کارپوریٹ کلاس میں 68 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں 83 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے ۔