اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آٹھ محرم الحرام کا دو سو سال قدیم ماتمی جلوس گجرات سے برآمد

گجرات(اعجاز شاکر) آٹھ محرم الحرام کا قدیمی جلوس شبیہہ ذوالجناح وعلم امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ سے برآمد ہوا جس کی تاریخ دو سو سال پرانی ہے اس جلوس کا آغاز آج سے تقریباً دو سو سال پہلے سید فرزند علی شاہ کے بزرگوں نے کیا اور پھر سید فرزند علی شاہ اور اب ان کی آگے چلنے والی نسل کی نگرانی میں برآمد ہو رہا بتایا جاتا ہے قیام پاکستان سے قبل اور کئی سال بعد تک گجرات میں یہی سب سے بڑا اور واحد جلوس شبیہہ علم ہوا کرتا تھا آج برآمد ہونے والا آٹھویں محرم الحرام کا یہ جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مسلم بازار پہنچا جہاں مجلس عزا منعقد ہوئی اور پھر یہ جلوس نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے ہوئے پر امن طریقے سے واپس امام بارگاہ سید فرزند علی شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔