اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لالہ موسیٰ یو ٹرن کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کرایا جائے:نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ

لالہ موسیٰ ( نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئرراہنما سابق ممبر صوبائی کونسل نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پر یو ٹرن کی تعمیر کا کام انتہائی سست روی کا شکا رہے جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ٹریفک حادثات بھی ہو رہے ہیں انہوں نے کہاکہ ارباب اختیار کو چاہیے کے جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ پریو ٹرن کیلئے جاری تعمیراتی کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے اقدامات کرائیں اور ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ چکا ہے تو اس کا بھی کوئی سد باب کریں انہوں نے کہاکہ یو ٹرن کی وجہ سے حادثات سے لوگوں کا نقصان ہوا ہے اور اب تعمیراتی کام کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں اضافہ ہوا ہے ۔