نوازش شیخ کی ڈی سی او سے ملاقات، لالہ موسیٰ کے زائد پراپرٹی ریٹ شیڈول پر نظر ثانی کی درخواست

لالہ موسیٰ ( نامہ نگار) سابق سٹی ناظم لالہ موسیٰ وسابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں صدر آواز خلق سنو تحریک پاکستان نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے لالہ موسیٰ کے زائدپراپرٹی ریٹ شیڈول پر نظر ثانی کیلئے DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کر کے تحریری طور پر درخواست دی،تفصیل کے مطابق لالہ موسیٰ کے پراپرٹی ریٹ شیڈول جو کے اصل قیمتوں سے کہیں زیادہ کا جاری کیا گیا جس سے اہلیان لالہ موسیٰ کو پراپرٹی کی خریدو فروخت میں کافی مسائل کا سامناپڑ رہا ہے اس کے متعلق نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی طرف سے تحریری طور پردرخواست نظر ثانی شیڈول ریٹ لالہ موسیٰ DCOگجرات لیاقت علی چٹھہ سے ملاقات کر کے دی گئی جس میں لالہ موسیٰ کا پراپرٹی شیڈول ریٹ لالہ موسیٰ کے شہریوں کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں بنایا گیا بہت سے مقامات کے ریٹ بہت زیاد ہ ہیںگزشتہ دو سال کے اندر غلط طریقے سے شیڈول میں اضافہ کیا گیا جو کہ اہلیان لالہ موسیٰ کے ساتھ انتہائی نا انصافی ہے، درخواست میں لالہ موسیٰ کے مختلف علاقوں کے شیڈ ول ریٹ کا حوالہ دیا گیا جو کہ عام خریدو فروخت کی قیمتوں سے کہیں زیادہ ہیں اس پر فوری طور پر نظر ثانی کرتے ہوئے کم ریٹس کا شیڈول جاری کیا جائے تا کہ لالہ موسیٰ کے شہریوں کو بے جا پراپرٹی ٹرانسفر کے اخراجات میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔