اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

926,972FansLike
10,002FollowersFollow
573,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشت گرد کراچی میں سکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں : حساس اداروں کی رپورٹ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )حساس اداروں نے کراچی میں رمضان کے دوران دہشت گردی کے واقعات کا خدشہ ظاہر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیاجس میں کہا گیا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی فورسز اور غیر ملکیوں پر حملوں کا خطرہ ہے۔حساس ادارے کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کالعدم القاعدہ برصغیر 7 رمضان کے بعد کراچی میں حملے کرسکتی ہی۔ دہشتگرد شاہ فیصل کالونی میں رینجرز چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں جبکہ پولیس اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے.ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے نشانے پر مسجدیں بھی ہیں اور نیشنل آئل ریفائنری کورنگی میں غیر ملکیوں پر بھی حملے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گر کورنگی ،ویٹا چورنگی ،سنگر چورنگی ،بسمہ اللہ اسٹاپ اور صدر کی مختلف مسجدوں میں افطار کے وقت خود کش حملے کر سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں پر صدر اور گولیمار میں بھی حملہ کیا جاسکتا ہے۔