اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پولیس کی مبینہ 2 کارروائیوں میں 4 ڈاکو ہلاک

لاہور، پولیس کی مبینہ 2 کارروائیوں میں 4 ڈاکو مارے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن اور کاہنہ میں پولیس کی مبینہ کارروائیاں ہوئیں جسکے دوران پولیس نے چار ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

ہلاک ہونے والے چاروں ڈاکو ڈکیتی اور قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مسلم ٹاؤن میں ہلاک ملزمان کی شناخت عبد القادر اور شہزاد کاشف کے نام سے ہوئی۔

ملزمان نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران 1 پروفیسر کو قتل کیا تھا، پولیس کے مطابق مقتول پروفیسر فاروق اعظم نے اگلے روز حج کیلئے روانہ ہونا تھا۔

ملزمان پروفیسر کے بیٹے سے 5 ہزار ریال بھی لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، دوسری جانب کاہنہ میں بھی مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس نے جن ملزمان پر فائرنگ کی وہ موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے۔

latest urdu news