اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ڈی سی او اور ڈی پی او سیالکوٹ کا رمضان کے آٹھویں دن نیو سبزی و فروٹ منڈی سیالکوٹ کا مسلسل دورہ

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)ڈی سی او اور ڈی پی او سیالکوٹ کا رمضان کے آٹھویں دن بھی نیو سبزی و فروٹ منڈی سیالکوٹ کا بلا ناغہ دورہ ‘ سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی اور نیلامیوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے اس موقع پر موجود ریونیو، زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کے مقامی حکام کو متنبہ کیا کہ رمضان المبارک میں فرائض منصبی سے پہلو تہی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ منڈی اور مارکیٹیوں کی مانیٹرنگ کا مقصدناجائز منافع بٹورنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہے اوراشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں دستیابی اور ان کی قیمتوں کا اعتدال میں رکھنا ہے ۔ ڈی سی او نے آڑھتیوں اور تاجرو ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی، اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ اور ناپ تول میں ہیرا پھیر ی اسلامی تعلیمات کے منافی عمل ہے اور ایک مسلمان کو ان سے مکمل اجتناب برتنا چاہئے ۔ انہوں نے تاجروں اور آڑھتیوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک میں اللہ کی خوشنودی کیلئے اشیائے ضروریہ پر اپنے جائز منافع سے بھی کم منافع لیں تانکہ کم وسائل رکھنے والے خاندان بھی رمضان کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔ ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خاں نے کہاکہ ضلعی پولیس ، اسپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اشیائے ضروریہ کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں ہوئے ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوعی قلت پیدا کرنے کی نیت سے ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور ان سے کسی قسم کی رورعایت نہیں برتی جائے گی ۔اے سی سیالکوٹ میثم عباس اور ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی سیالکوٹ چودھری سیف اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔