اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب کے عوام ڈبہ بجٹ کو نہیں مانتے, شیخ عتیق الرحمن

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی ضلع سیا لکوٹ شیخ عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام ڈبہ بجٹ کو نہیں مانتے ۔حکمران عوام کو مہنگا ئی کے جس دریا میں پھینک رہے ہیں ۔حکومت اس میں خود گر جائے گی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کسی قوم کی ترقی میں تعلیم اور صحت کی ترقی بنیادی حیثیت رکھتی ہے ۔اور حکومت نے دونوں شعبوں کو بجٹ میں نظر انداز کیا ہے۔شیخ عتیق الرحمن نے کہا کہ حکومت اپنے منشو ر کے مطابق جب تک جی ڈی پی کا 4 فیصد تعلیم پر خرچ نہیں کرتی ،تب تک بجٹ کو تعلیم دوست نہیں کہا جا سکتا۔سرکاری تنخواہوں میں اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرہ بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غریب عوام پر سب سے زیادہ ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔جس سے مہنگائی اور زیادہ ہو جائے گی۔ ۔شیخ عتیق الرحمن نے کہا کہ حکومت کے پاس میٹرو بس اور میٹرو ترین اور پلوں اور سڑکوں کے لئے پیسے ہیں لیکن عوا م کی تعلیم صحت اور صاف پانی مہیا کرنے کے فنڈز نہیں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 15فیصد اضافہ کرے ۔اور ٹیکسوں میں کمی کرنی ہوگی ۔تاکہ عوا م کو سستی اور معیاری اشیاء میسر آسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام اعدادوشمار پر زندہ نہیں رہ سکتے ۔خالی پیٹ کو بھر نا ہوگا ۔انہون نے کہا کہ بجٹ میں حکمت عملی اور وژن کہیں نظر نہیں آتا ،معاشی مسا ئل بڑھتے جا رہے ہیں اور غریب ،غریب تر اور امیر ،امیر تر ہوتا جارہا ہے