اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منڈی بہاءالدین :2سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق

منڈی بہاءالدین (خرم شہزاد )انتظامیہ کی غفلت سے اندرون شہر گندے نالے موت بانٹنے لگے۔منڈی بہاءالدین کے علاقہ منشی محلہ کا کم سن بچہ گندے نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔احمد نامی دو سالہ بچہ گھر کے پاس سے گزرتے گندے نالے کے قریب کھیل رہا تھاکہ اچانک گر کر ڈوب گیا۔اہل علاقہ نے بچے کی لاش کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال لیا گیا۔لواحقین نے میڈیا کو بتایا کہ 4گھنٹے قبل بچہ لاپتہ ہونے پر شہر بھر میں ڈھونڈتے رہے۔تھک ہار کر واپس آئے تو بچے کی لاش گھر کے سامنے نالے سے مل گئی۔بچے کی لاش ملنے پر گھر میں کہرام مچ گیا، پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے بتایاکہ اندرون شہر میں اس نالے کے اطراف میں گنجان آبادی ہے اس کے باوجود میونسپل کمیٹی کی جانب سے نہ حفاظتی۔باڑ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اس نالے۔کی کبھی صفائی کی گئی ہے۔۔