اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,787FansLike
9,989FollowersFollow
565,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہمنگ برڈ جنگجو صلاحیت کا بھی مالک!

ہمنگ برڈ ایسا انوکھا پرندہ ہے جو خوبصورت ہونے کیساتھ ساتھ تلوار بازی کے ہنر سے بھی خوب آگاہ ہے  فطرت میں پائے جانے والے اس خوبصورت اورانوکھے پرندے کی چونچ اورزبان خاص طور پر پھلوں اورپھولوں کا رس اور شیرا چاٹنے کے لیے بنائی گئی لیکن وہ اس سے شمشیر زنی اور دشمنوں کو بھگانے کا کام بھی کرتے ہیں. یونیورسٹی آف کیلی فورنیا برکلے کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق جنوبی امریکا کے کچھ نر ہمنگ برڈ اپنی چونچ کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں تاکہ دوسروں کو ان کے کھانے کے ذخیرے یا ان کی ممکنہ مادہ سے دور رکھ سکیں۔ہمنگ برڈ اپنی مخصوص نوک دار چونچ دوسروں کو چبھوتے ہیں جس سے وہ انہیں پرے دھکیلنے اور عین تلواربازی کی طرح بھی استعمال کرتے ہیں۔ یہ سب کچھ اتنا تیزی سے ہوتا ہے کہ ہمیں احساس ہی نہیں ہوپاتا اور اسی وجہ سے سائنس دانوں نے ویڈیو کو سلوموشن کرکے دیکھا ہے جس سے ہمنگ برڈ جیسے پرندے کی یہ نئی ادا بھی سامنے آئی ہے۔ اس طرح پہلی مرتبہ ہمنگ برڈ کی اس جنگجو صلاحیت سے ہم واقف ہوسکے ہیں، ماہرین نے ہمنگ برڈ کی چونچ کے اندر آری یا دانتوں جیسے ابھار بھی دیکھے ہیں جو رس چوسنے کے کام نہیں آتے بلکہ انہیں بطور ہتھیار استعمال کیا جاتاہے۔