اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاکپتن: بونگہ حیات کے نواحی میں انتظامیہ اور مزارعین کے مابین تصادم، فائرنگ کا تبادلہ، ایک شخص جاں بحق

اوکاڑہ (آصف کھوکھرسے) پاکپتن بونگہ حیات کے نواح میں آرمی سٹڈ فارم بائیل گنج کی انتظامیہ اور مزارعین کے درمیان تصادم،فائرنگ سے 25سالہ شمشادجاں بحق جبکہ 12 شدید زخمی بنگہ حیات ہسپتال منتقل ،حالات پرقابو پانے کے لیے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری تعینات۔تفصیلات کے مطابق پاکپتن بونگہ حیات کے نواحی گاؤں بائیل گنج آرمی سٹڈ فارم میں زمین کے تنازعہ پرفارم انتظامیہ اور مزارعین کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ گولی لگنے سے 25سالہ نوجوان شمشاد ولد منظورموقع پر جاں بحق جبکہ 12 افراد جن میں ارشاد فلک شیر منظوریٰسین عبدالرحمن ارشداکرم ندیم عارف ربنوازمشتاق وغیرہ فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 نے بی ایچ یو بونگہ حیات منتقل کردیا۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ مزارعین کی طرف سے ہونیوالی فائرنگ کی زد میں آ کر 4 گارڈ زخمی ۔مزارعین اور انتظامیہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کنٹرول کرنے کےلیے ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے ریسکیو نے شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو پاکپتن اور ڈی ایچ کیو ساہیوال منتقل کیا جارہا ہے۔ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن میں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے یادرہے سٹڈ فارم انتظامیہ اور مزارعوں کے درمیان پہلے بھی متعدد بار تصادم ہوچکا ہے اس سے قبل بھی ظفر نامی مزارعہ تصادم میں جاں بحق ہوگیا تھا اس درینہ تنازعہ کی وجہ سے علاقے میں کافی خوف وحراس پایا جاتا ہے لیکن کسی بھی حکومت نے اس کا کوئی مستقل حل نہیں نکالا اور یہ تنازعہ دو انسانی جانیں لے چکا ہے