اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات: پولیس تھانہ صدر کھاریاں کی کاورائی، 4رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار۔۔۔

کھاریاں(جبار علی ساگرسے)ناکے لگا کر شہریوں کے ساتھ ڈکیتیاں کر نے والا چار رکنی بین الاضلاعی منظم” سلطانہ گینگ "سر غنہ سمیت گرفتار ،مال مسروقہ پانچ لاکھ روپے نقدی ،چودہ تولے سونا،پانچ عددقیمتی گھڑیاں،تین عدد موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ 2عدد پسٹل ،1رائفل بر آمد تفصیلات کے مطابق ،گجرات ، کھاریاں، جہلم ، گوجرانوالہ کے گردونواح میں ڈکیت گینگ متحرک تھا ، جوسنسان شاہراہوں پر ناکے لگا کر اسلحہ کے زور پر راہگیروں سے نقدی، زیورات،اور موبائل فون وغیرہ لوٹ لیتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی نے اس متحرک گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل میاں ارشد کی زیر نگرانی ایس ایچ او صدر کھاریاں سرفراز انجم کو خصوصی ٹاسک دیا ،جس پر ایس ایچ او صدر کھاریاں سرفراز انجم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی آلات کی مدد سے شب و روز محنت کرتے ہوئے چار رکنی خطر ناک گینگ کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔سلطان اقبال ولد ظفر اقبال سکنہ موہری شریف2۔علی رضا ولد تنویر حسین سکنہ راوی ریان کالا شاہ کاکو ضلع شیخوپورہ 3۔وسیم عباس ولد تنویر حسین سکنہ راوی ریان کالا شاہ کاکو ضلع شیخوپورہ 4۔شکیل عباس ولد ریاست علی سکنہ ڈلہ رجادی شامل ہیں ۔وران انٹیرو گیشن ملزمان نے گجرات ،کھاریاں سمیت متعدد اضلاع میں وارداتوں کاانکشاف کیاہے ،ملزمان کے قبضہ سے لوٹی ہوئی رقم پانچ لاکھ روپے نقد لاکھوں مالیت کا سونا، ہزاروں مالیت کی 5قیمتی گھڑیاں ،3 موبائل فونز ، اور داردات میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ پسٹل 2عدد اور1عدد رائفل بھی بر آمد کر لی۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید وارداتوں کے انکشاف متوقع ہیں ۔ ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کاظمی نے متحرک گینگ کو گرفتار کر نے والی ٹیم کو خصوصی شاباش دی ،اور نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا۔