جہلم: ملک بھر میں تجازوات آپریشن جاری جبکہ وزیر اطلاعات کے حلقہ کو خصوصی رعایت۔۔۔

منڈی بہاؤالدین(خرم شہزاد سے)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن تاحال سیاسی مصلحت کا شکار۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان فواد چوہدری کا حلقہ میں سڑک کنارے کی گئی ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن تاحال شروع ھی نہیں کیا گیا۔جس کی بدولت قبضہ مافیا نے دوبارہ سر اٹھانے شروع کردیے ہیں قابل ذکر بات تو یہ ھے کہ قبضہ مافیا کے جن افراد کو گزشتہ پچیس سال سے لیگی منتخب نمائندوں کی آشیرباد حاصل تھی آج وھی مافیا وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قریب ھو کر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ھوتا دکھائی دے رھا ھے،مقامی افراد کی شکائت پر معزز عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ھوئے تعمیرات کو فوری روک دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاہم بااثر قبضہ مافیا نے عدالتی حکم نامہ بھی ھوا میں اڑاتے ھوئے تعمیرات روکنے سے انکار کر دیا ھے جلالپورشریف کے عوام نے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے باثر قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ھے ۔