اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سرائےعالمگیر میں تجاوزات کی بھرماراور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات۔

سرائےعالمگیر میںجہاں تجاوزات کی بھرمارہے وہیں صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ۔رہی سہی کسر بارش نے پوری کر دی ۔ جگہ جگہ کھڑے ہونے والے پانی نے مقامی آبادی اور خریداروں کو پریشان کر رکھا ہے۔ شہر کی خوبصورتی بحال رکھنے والاحکومتی ادارہ میونسپل کمیٹی خوابِ خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے

اہلیان شہر کا کہنا ہےکہ ارباب اختیار اپنے وعدے کے مطابق شہر کو پیرس تو نہ بنا سکے مگر اپنی ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے شہر میں صفائی ستھرائی سمیت نکاسی آب کا بندوبست ہی کر دیں۔