اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات: سرحدی علاقے ٹانڈہ میں RHCہسپتال اور میٹرنٹی ہسپتال بتاہی کا شکار۔۔۔

گجرات(زاہد چوہان سے)گجرات کے سرحدی علاقے قصبہ ٹانڈہ میں40 کنال پر مشتمل کروڑوں روپے کی رقم سے تعمیر ہونے والے ہسپتال آر ایچ سی اور مٹرینٹی ہسپتال عملہ کی کمی کے باعث تباہ ہو رہے ہیں۔ ہسپتال کو سامنے سے چمکایا گیا ہے جبکہ عقبی حصہ میں ہسپتال جنگل کانقشہ پیش کر رہا ہے۔ عملہ کی کمی کے باعث اب میڑنٹی ہسپتال کو آر ایچ سی میں ضم کر دیا گیا ہے جس میں دس ڈاکٹرزاور 67ورکرز کام کر رہے ہیں۔۔جبکہ گائنو کالوجسٹ بے ہوشی کے ڈاکٹر اور سرجن کی سیٹیں خالی ہونے کی وجہ سے آج تک کوئی بھی آپریشن نہ ہو سکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے انڈیاکے باڈر کے ساتھ اس ہسپتال کے علاقے میں سینکڑوں دیہات موجود ہیں جن سےشہری اپنا علاج کروانے آتے ہیں یہاں پر آپریشن کی کوئی سہولیات نہ ہیں ۔ہسپتال میں آنے والے سیریس مریضوں حاملہ خواتین کو یہاں سے 35کلو میٹر دور ڈسٹرکٹ ہسپتال گجرات ریفر کیا جاتا ہے جن میں اکثر یاتو مر جاتے ہیں یا انکے بچے ضائع ہو جاتے ہیں ۔ہنگامی حالات میں اتنی دور مریضوں کولے جانا وبال جان بن جاتا ہے۔ ہسپتال میں عملے کی کمی کو فوری پورا کر کے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔